حماس زیراقتدار کئی مقامات پر اسرائیل کے حملے

غزہ سٹی۔30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل نے حماس زیراقتدار علاقہ میں مزید 25 مقامات پر راکٹ اور مورٹار حملوں کی بوچھار کردی۔ اس نے فلسطین کے ان دعوؤں کو مسترد کردیا کہ جنگ بندی کا معاہدہ ہوا ہے۔ آج کی فائرنگ 2014ء کی جنگ کے بعد بدترین فائرنگ تھی۔ اسرائیل نے 60 سے زیادہ فوجی اڈوں پر حملہ کیا۔ کئی حملوں کو فضائی دفاعی نظام نے ناکام بنادیا۔ 3 اسرائیلی فوجی جن میں سے ایک اوسط درجہ اور 2 معمولی زخمی ہوئے۔ کل خطرہ کے سائرن بجائے گئے تھے اور رات کے وقت دھماکوں کی آوازیں سنائی دی تھیں۔ دیر گئے اسلامی جہاد کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان ایک جنگ بندی معاہدہ ہوچکا ہے۔ حماس کے سینئر عہدیدار خلیل حیّا کے بموجب یہ جنگ بندی معاہدہ ریکارڈ پر بھی آچکا ہے، لیکن آج صبح غزہ پٹی کا سکون درہم برہم ہوگیا۔ اسرائیلی فوج نے حملوں کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ ایک مشترکہ اعلامیہ میں حماس اور اسلامی جہاد نے اعلان کیا کہ وہ راکٹ اور مارٹار فائرنگ کا مشترکہ ذمہ دار اسرائیل کو قرار دیتے ہیں جس نے ان کے مورچوں کو ان حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔