نئی دہلی 5 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج کہاکہ وہ حلیف پارٹیوں کی خواہش پر وزیراعظم بننے کے لئے تیار ہوں گے لیکن تمام پارٹیوں کا پہلا قدم پہلے اتحاد اور برسر اقتدار بی جے پی کو شکست دینا ہونا چاہئے۔ یہ دو مرحلوں پر مشتمل طریقہ کار ہے اور وزیراعظم کون بنے گا دوسرے مرحلہ پر غور کیا جاسکتا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ ہم حلیف پارٹیوں سے مشاورت کررہے ہیں اور ہم جو کچھ بھی فیصلہ کریں گے وہ دوسرے مرحلہ میں ہی ہوگا۔ پہلا اقدام تو باہم اتحاد اور بی جے پی کو شکست دینا ہے۔ موجودہ مرحلہ میں یہ فیصلہ نہیں کیا جاسکتا کہ وزیراعظم کون بنے گا کیوں کہ کوئی نہیں جانتا کہ نتیجہ کیا نکلے گا۔ اُنھوں نے اپنی بات کی وضاحت کی۔ وزیراعظم بننے کے امکانات کے بارے میں مزید سوال کرنے پر اُنھوں نے کہاکہ اگر حلیف پارٹیاں چاہیں تو وہ یقینا وزیراعظم بنیں گے۔