کریم نگر ۔ 22 ۔ مئی ( ذریعہ فیاکس ) شیخ محمود حلقہ پارلیمنٹ کریم نگر سے ویلفیر پارٹی آف انڈیا کے امیدوار نے تمام رائے دہندگان کریم نگر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سخت دھوپ اور موسم کی سختی کے باوجود پولنگ بوتھ تک پہنچ کر میرے حق میں اپنا قیمتی ووٹ استعمال کر کے میری ہمت افزائی کی جس سے میرے حوصلوں کو کافی قوت ملی انشاء اللہ میں ہمیشہ آپ لوگوں کے درمیان رہ کر عوام کی خدمت کرتا رہونگا ۔ آئندہ بھی کسی بھی موقع پر آپ حضرات میری ہمت افزائی کرینگے میں بھی جہاں تک ہوسکے ملک اور ملت کی خدمت کیلئے ہمہ تن تیار رہونگا ۔