حلقہ ویاناڈ میں اقلیت کی اکثریت کا حوالہ، مودی نے کچھ غلطی نہیں کی : الیکشن کمیشن

نئی دہلی ، 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے آج وزیراعظم نریندر مودی کو وردھا میں اُن کی تقریر پر کلین چٹ دی، جہاں انھوں نے صدر کانگریس راہول گاندھی پر ویاناڈ سے انتخاب لڑنے کے فیصلے پر تنقید کی تھی اور ’اشارہ‘ دیا تھا کہ کیرالا کے حلقہ میں مائنارٹی کمیونٹی کے زیادہ ووٹرس ہیں۔ راہول حلقہ امیٹھی سے بھی چناؤ لڑرہے ہیں جومودی کے مطابق ہندو اکثریت کی بناء راہول کیلئے محفوظ نشست نہیں رہی ہے۔