نظام آباد:15؍ مارچ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی نظام آباد گنیش گپتا، رکن اسمبلی بالکنڈہ پرشانت ریڈی نے کل اسمبلی میں اپنے حلقہ کے مسائل اور حکومت سے نمائندگی کرتے ہوئے فنڈس کی منظوری کے لئے مطالبہ کیا۔ رکن اسمبلی نظام آباد گنیش گپتانے نظام دکن شوگر فیکٹری کو خانگیانے شعبہ حوالے کئے جانے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں نظام دکن شوگر فیکٹری کو خانگیانے شعبہ کے حوالے نہیں کیا گیا ۔ڈیلٹا پیپر ملس لمٹیڈ سے کئے معاہدہ کو برخواست کئے جانے کے بارے میں حکومت غور کررہی ہے۔ وزیر صنعت مسٹر جو پلی کرشنا رائو نے اس بارے میں تفصیلی جواب دیتے ہوئے ڈیلٹا پیپر مل لمٹیڈاین ایس ایل کے معاہدہ کو برخواست کرنے کیلئے ایڈوکیٹ جنرل سے رائے حاصل کی جارہی ہے۔ اس کے بارے میں ہی اقدامات کئے جائیں گے۔ گنیش گپتا نے نظام آباد ڈچپلی سڑکوں کی توسیع کیلئے مطالبہ کرتے ہوئے مادھو نگر کے قریب واقع ریلوے گیٹ پر اوور بریج کی تعمیر کے لئے جاریہ معاشی سال مختص کردہ فنڈس اور اس کی تعمیری کاموں کے بارے میں دریافت کرنے پر وزیر ٹرانسپورٹ ناگیشور رائو نے بتایا کہ نظام آباد ڈچپلی 14 کلو میٹر میں سے 10 کلو میٹر سڑک کے تعمیری کام انجام دئیے گئے باقی 4 کلو میٹر کاموں کے لئے ٹنڈرس طلب کئے گئے ڈبل لائن روڈ کی تعمیر کیلئے 44.07 کروڑ روپئے سے تخمینہ کیا گیا سائوتھ سنٹرل ریلوے الاٹمنٹ کے کام کی تکمیل کے بعد کاموں کا آغاز کیا جائیگا۔