حلقہ میدک کی کانگریس امیدوار کو ووٹ دینے کی اپیل

سداسیوپیٹ ۔ 11 ۔ ستمبر ( ذریعہ فیاکس ) سیکولر اقدار کی نگہبان اور تلنگانہ ریاست کے قیام میں کلیدی رول ادا کرنے والی جماعت کانگریس ہی ہے ۔ صدر کانگریس سونیا گاندھی عدل و انصاف کے تقاضوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے تشکیل تلنگانہ کا جو کارنامہ انجام دیا ہے وہ کسی اور جماعت سے ممکن نہ تھا ، لہذا حلقہ میدک کے پارلیمانی ضمنی انتخاب میں کانگریس کی امیدار پی سنیتا لکشما ریڈی کو ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب کرنا تلنگانہ کے عوام کی اخلاقی ذمہ داری بنتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار محمد سمیع الرحمن صدر کانگریس کمیٹی سداسیو پیٹ ٹاؤن میناریٹی سیل نے اپنے صحافتی بیان میں کیا ہے ۔ دیگر کانگریسی سینئر قائدین محمد ابوالقاسم ، عبدالروف ، عبدالمنان خاں و خلیل احمد سابقہ کونسلر نے بھی اپنے بیان میں رائے دہندوں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ الیکشن میں جس طرح کے نتائج تلنگانہ ریاست کے آئے تھے اس سے یہ بات واضح ہوئی تھی کہ ریاست کے عوام نے سونیا گاندھی کے تشکیل تلنگانہ کے اس عظیم احسان کو یاد نہیں رکھا تھا ، لہذا اس بار حلقہ کی باوقار سیٹ پر کانگریس امیدوار کو کامیاب بناکر سونیا گاندھی سے اظہار تشکر کا ثبوث دینے کی عوام الناس خصوصیت سے مسلم رائے دہندوں سے درد مندانہ اپیل کی گئی ہے ۔