ورنگل۔/22مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر ورنگل اربن و ریٹرننگ آفیسر حلقہ لوک سبھا ورنگل پرشانت جیون پاٹل کے ہمراہ الیکشن کمیشن جنرل آبزرور ڈاکٹر وینا پردھان، کاؤنٹنگ آبزرور انیل چودھری، مینکاشی سنگی کلکٹریٹ میں جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ حلقہ لوک سبھا ورنگل کے تحت آنے والے سات اسمبلی حلقوں اسٹیشن گھن پور، پالا کورتی، پرکال، ورنگل اربن، ورنگل رورل، وردھنا پیٹ، بھوپال پلی رائے شماری مرکز ینومامل زرعی مارکٹ کے پاس تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ اسٹرانگ رومس میں ای وی ایمس اور وی وی پی اے ٹی مشینوں کو سخت نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ رائے شماری سے متعلق عہدیداروں کو تربیت دی جاچکی ہے۔ کاؤنٹنگ سپرنٹنڈنٹ 126، کاؤنٹنگ اسسٹنٹ 126، مائیکرو آبزرورس 143، عہدیداروں کی خدمات لی جارہی ہے۔ ہر اسمبلی حلقہ میں 14 راؤنڈ کاونٹنگ ہوگی۔23 مئی کی صبح 8 بجے سے متعلقہ سیاسی جماعتوں کے ایجنٹوں کی موجودگی میں ووٹوں کی گنتی کا آغاز کیا جائے گا۔