حلقہ لوک سبھا بیدر میں کانگریس کا موقف مستحکم

بیدر /3 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کانگریس کے تئیں حلقہ لوک سبھا بیدر میں عوام کا رحجان نہایت ہی بہتر ہے ۔ خصوصی طور پر حلقہ سبھا بیدر میں اقلیتوں سے ملاقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ مسٹر این دھرم سنگھ نے اپنے دور اقتدار میں جو کام کار ہائے نمایاں انجام دئے ہیں ۔ ان کاموں کو دیکھتے ہوئے متاثر ہوکر بے شمار نوجوان کانگریس میں شمولیت اختار کر رہے ہیں اور انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار جناب سید حیدر پاشاہ قادری ریاستی جوائنٹ کنوینر اقلیتی ڈپارٹمنٹ کانگریس نے حلقہ لوک سبھا بیدر کے 8 اسمبلی حلقہ جات میں اپنے انتخابی دورہ کے بعد آج صحافیوں سے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر این دھرم سنگھ نے اقلیتوں کیلئے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا سیٹلائیٹ سنٹر کا بیدر میں قیام حلقہ اسمبلی بیدر اور بیدر جنوب میں اردو ووٹر لسٹ کی اشاعت نوآباد میں محمد آباد ، آٹو نگر میں CFC کی منظوری کے علاوہ بیدری دستکاری ، بسواکلیان میں آٹو موبائیل ٹلوس ، ریڈی میڈ کلاتھ اور زردوزی کیلئے ہی ایف سی کی منظوری کیلئے کوشش کے علاوہ بنگلور کیلئے اضافی ٹرین حیدرآباد بیدر انٹرسٹی ٹرین ، جدید سرکاری دواخانہ میں 400 بستروں میں توسیع دیتے ہوئے 800 بستروں کا انتظام یہ سب شہریان کی سہولت کیلئے اور مسٹر دھرم سنگھ کے مختلف ترقیاتی کاموں پر تفصیلی کاموں پر تفصیلی ترقیاتی کاموں پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ انہوں نے بتایا کہ نریندر مودی جیسا فرقہ پرست شحص اگر وزیر اعظم بن گیا تو اس سے جمہوریت کے خاتمہ کا ہم کو ڈر ہے موجودہ لوک سبھا انتخابات نہایت اہم ترین ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ لوک سبھا بیدر کے 8 اسمبلی حلقہ جات میں کانگریس کے امیدوار مسٹر این دھرم سنگھ کی انتخابی مہم سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حلقہ پارلیمان بیدر سے کانگریس امیدوار بھاری اکثریت سے منتخب ہوجائیں گے ۔ اس موقع پر مسٹر این دھرمن سنگھ اور جناب قاضی ارشد علی صدر بیدر ضلع کانگریس کمیٹی بیدر سے جناب سید حیدر پاشاہ قادری کے ہمراہ کانگریس کے بے شمار اقلیتی قائدین نے ملاقات کی ۔