سنگاریڈی ۔ 5 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی گجویل سے ٹی آر ایس سربراہ کارگذار وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ امیدوار ہیں۔ سال 2014ء میں چندرشیکھر راؤ نے حلقہ اسمبلی گجویل سے مقابلہ کرتے ہوئے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی اور ریاست تلنگانہ کے چیف منسٹر منتخب ہوئے۔ اس مرتبہ بھی وہ ٹی آر ایس امیدوار حلقہ اسمبلی گجویل کی حیثیت سے مقابلہ کررہے ہیں اور اپنی فلاح و بہبودی اور ترقیاتی اسکیمات کی تشہیر کرتے ہوئے ٹی آر ایس کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کررہے ہیں۔ پرتاپ ریڈی امیدوار کانگریس حلقہ گجویل سے مقابلہ کررہے ہیں۔ پرتاپ ریڈی ٹی آر ایس حکومت کے خلاف اپنا محاذ کھول رکھا ہے۔ حلقہ اسمبلی گجویل میں جملہ ووٹرس کی تعداد 2.33207 ہے۔ مرد رائے دہندوں کی تعداد 1.16982 ہے۔ خاتون رائے دہندے 16202 ہیں۔ بی سی ووٹرس ایک لاکھ 20 ہزار ہیں۔ ایس سی، ایس ٹی رائے دہندے 40 ہزار جبکہ اقلیتی رائے دہندے 35 ہزار ہیں۔ حلقہ اسمبلی گجویل میں توپران، ورگل، کونڈہ پاک، جگدیو پور، ملگ اور گجویل منڈل شامل ہیں۔