حلقہ اسمبلی کورٹلہ کو قحط زدہ قرار دینے کا مطالبہ

مٹ پلی ۔2ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مٹ پلی کے اطراف منڈلس ( حلقہ اسمبلی کورٹلہ ) کو مقامی کسانوں اور سیاقی سائدین کی جانب سے بارش کے کم ہونے پر قحط زدہ علاقہ قرار دیا جانے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے ۔اس خصوص میں جگاساگر مقام پر مقامی ایم ایل اے کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ ‘ کے سی آر ‘ ایم پی کویتا کے علامتی پتلوں کو مقامی کسانوں کی جانب سے برہمی کے عالم میں نذرآتش کیا گیا ہے اور مطالبہ کیا گیا کہ مٹ پلی سمیت اطراف کے منڈلس کو قحط زدہ علاقہ قرار دیا جائے اور متاثرہ کسانوں کیلئے کچھ نہ کچھ راحت کاری دستیاب ہوسکے ۔ کانگریس پارٹی قائدین تروملا گنگادھر ‘ تروپتی ریڈی ‘ بی جے وائی ایم سیاسی قائدین نرسیا ‘ بڈلہ رمیش اور دیگر نے بھی شرکت کرتے ہوئے حکومت سے متاثرہ علاقہ کیلئے انصاف کا مطالبہ کیا ۔