حلقہ اسمبلی کلواکرتی کے ویلجال گاؤں میں نارائن ریڈی کی انتخابی مہم

آمنگل /15 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی کلواکرتی کے آزاد امیدوار مسٹر نارائن ریڈی نے آمنگل منڈل کے قریبی دیہات ویلجال میں ڈاکٹر امبیڈکر کے یوم پیدائش کے موقع پر امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کیا اور ویلجال کے دیہات کے ووٹروں سے ملاقات کرتے ہوئے اپنے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی ۔ بعد ازاں ویلجال میں انتخابی جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے نارائن ریڈی نے کہا کہ ایک مرتبہ موقع دیں تو اس گاؤں کو ترقی یافتہ بناؤں گا ۔ ویلجال دیہات کے تقریباً لوگ نارائن ریڈی کا ساتھ دینے کا تیقن دیا ۔