آمنگل ۔ 24 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اس حلقہ سے کانگریس امیدوار چلاومشی چندر ریڈی مقابلہ کررہے ہیں جبکہ ٹی آر ایس سے جئے پال یادو مقابلہ میں ہے ۔ رکن اسمبلی کی حیثیت سے دو میعاد ہوئے ہیں ۔ تیسری مرتبہ رکن اسمبلی کیلئے میدان میں قسمت آزمارہے ہیں ۔ کشٹا ریڈی جو وائی ایس آر پارٹی سے مقابلہ کررہے ہیں ۔ رکن اسمبلی کی حیثیت سے دو میعاد مکمل کرچکے ہیں تیسری مرتبہ رکن اسمبلی کیلئے قسمت آزمارہے ہیں ۔ ٹی آچاری جو بی جے پی پارٹی کی حیثیت سے چوتھی مرتبہ انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے اس مرتبہ کامیاب ہونے کا دعوی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ کٹی ریڈی نارائن ریڈی آزاد امیدوار کی حیثیت سے پہلی مرتبہ مقابلہ کررہے ہیں جو برلینٹ اسکول کے چیرپرسن ہیں اور تین کالجس بھی ہیں ۔ کلواکرتی حلقہ اسمبلی میں انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی ہے جبکہ حلقہ میں ٹی آر ایس ، کانگریس و آزاد امیدوار کٹی ریڈی نارائن ریڈی امیدواروں کے درمیان سہ رخی مقابلہ دیکھا جارہا ہے ۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق کانگریس امیدوار چلاومشی چندر ریڈی کی کامیابی یقینی ہے ۔ انہیں آزاد امیدوار کٹی ریڈین نارائن ریڈی اور ٹی آر ایس امیدوار جئے پال یادو سے سخت مقابلہ درپیش ہیں جبکہ مذکورہ دونوں پارٹیوں کے امیدوار بھی اپنی اپنی کامیابی کیلئے سخت محنت کررہے ہیں ۔ اس ضمن میں کلواکرتی مستقر کے علاوہ آمنگل ، ویلانڈہ ، ماڑگل ، تلکنڈہ پلی ، منڈلوں اور دیہاتوں میں جنگی خطوط پر انتخابی مہم چلارہے ہیں ۔