سنگاریڈی ۔ 2اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سی پی ایم پارٹی کی جانب سے پہلی مرتبہ ضلع میدک سے ایک مسلم امیدوار کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسمبلی انتخابات کیلئے فہرست جاری کردی ۔ محمد واجد علی کو حلقہ اسمبلی پٹن چیرو سے سی پی ایم پارٹی نے اپنا امیدوار بنایا ہے ۔ محمد واجد علی 1989ء سے سی پی ایم پارٹی میں کارگذار ہیں ۔ واجد علی فیکٹری یونین ورکرس کے مسائل کی یکسوئی کے علاوہ عوامی مسائل کو حل کرنے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں ۔ انہوں نے غربت و مستحق عوام کو اراضی پٹہ جات کی اجرائی اور برقی چارجس میں اضافہ کے خلاف احتجاج میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ سنگاریڈی حلقہ اسمبلی سے نوجوان سی پی ایم قائد ملیش کو پارٹی ٹکٹ دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ ملیش سال 1990ء سے سی پی ایم پارٹی کے پرچم تلے سنگاریڈی میں حکومت کے خلاف ہمیشہ عوامی احتجاج میں شامل رہے ۔ 1991ء میں ایس ایف آئی میں کارگذار رہے اور 1993ء میں بی ایچ ای ایل میں ملازمت ملنے کے باوجود اسے ترک کرتے ہوئے سی پی ایم پارٹی کو نہیں چھوڑا ۔ 1995ء میں پرجا شکتی تلگو روزنامہ کے اسٹاف رپورٹر 1999 میں سی آئی ٹی یو میں کارگذار رہے ۔ سال 2013ء میں سی آئی ٹی یو ضلع صدر سال 2005-10ء تک رکنبلدیہ سنگاریڈی سال 2014ء بلدیہ انتخابات میں سنگاریڈی کے 28 نمبر وارڈس سے ملیش بحیثیت کونسلر امیدوار مقابلہ کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سنگاریڈی حلقہ اسمبلی میں تین منڈلوں میں موجود ہیں ۔ جن میں سنگاریڈی‘ سدا سیوپیٹ اورکونڈاپور منڈل موجود ہیںاور وہ ان منڈلوں میں سی پی ایم پارٹی کی کامیابی کیلئے بھرپور کشش کریں گے ۔ واجد علی سی پی ایم امیدوار حلقہ اسمبلی پٹن چیرو نے کہا کہ حلقہ اسمبلی پٹن چیرو ایک انڈسٹریل علاقہ ہے ۔ چنانچہ وہ اپنی کامیابی کیلئے کوشش کررہے ہیں ۔