سٹنگ ایم ایل اے چندر شیکھر ریڈی کا ادعا
ونپرتی۔/20اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) 2009ء کے انتخابات کے بعد ونپرتی کی بے مثال ترقی کی گئی ہے اور عوام نے بھی ہر اعتبار سے مجھے ساتھ دیا ہے، میں سارے حلقہ اسمبلی ونپرتی کے عوام کا شکر گذار ہوں اور آئندہ بھی امید کرتا ہوں کہ وہ مجھے منتخب کرکے خدمت کا موقع دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ونپرتی تلگودیشم پارٹی امیدوار چندر شیکھر ریڈی نے کیا۔انہوں نے کہا کہ 2009ء میں وہ ایم ایل اے کی حیثیت سے منتخب ہوئے۔ اس وقت ونپرتی میں پینے کے پانی کا فی قلت تھی جس سے عوام کافی پریشان تھے۔ اس مسئلہ کو حل کرنے کیلئے پورے حلقہ اسمبلی ونپرتی میں 100کروڑ سے زائد رقم لاکر اس کو حل کیا گیا ہے جس سے ونپرتی حلقہ کے عوام کے چہروں پر خوشی دیکھ کر مجھے بہت مسرت ہوئی۔ ترقیاتی کاموں میں ونپرتی اردو میڈیم جونیر کالج جو چندرا بابو نائیڈو کے دور اقتدار میں منظور ہوا تھا جس کے لئے 10لاکھ روپئے منظور کئے گئے تھے لیکن بعد کے آنے والے قائد نے اس میںدلچسپی نہیں لی جس کی وجہ سے اس کا کام رکا ہوا تھا۔ منتخب ہونے کے بعد وہ 20لاکھ روپئے منظور کرواکر جونیر کالج کو تکمیل کیا گیا جس سے مسلم طلباء و طالبات کو کافی راحت ملی اور آنے والے دنوں میں اردو میڈیم ڈگری کالج منظور کروائیں گے۔ اسی طرح سے ونپرتی بوائز جونیر کالج کی نئی عمارت کو 2کروڑ روپئے منظور کروائے گئے اور اس کی تعمیر جاری ہے۔ ونپرتی کے سرکاری دفاتر جس میں آر ڈی او ایم پی ڈی او، آئی سی ڈی سی، ایس ٹی او، دفاتر کی تعمیر کیلئے جملہ 4کروڑ 40لاکھ روپئے جاری کئے گئے ہیں۔ شہر ونپرتی میں تعلیمی ، ریونیو، میونسپل ہر شعبہ میں ترقی کی جاچکی ہے اور مسلمانوں کیلئے بالخصوص ونپرتی ، پبیر، پدمنڈڑی، گھن پور، گوپال پیٹ کیلئے شادی خانے کی تعمیر اور قبرستانوں کی حصار بندی کیلئے تقریباً ایک کرور کی رقم منظور ہوئی اور اس کی تعمیر جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ونپرتی میں دو میناریٹی کمیونٹی ہال کیلئے 10لاکھ روپئے منظور کرواکر اس کی تعمیر جاری ہے۔ ونپرتی حلقہ میں برقی شعبہ میں بہت ترقی ہوئی ہے۔