نارائن کھیڑ ۔ 15 ۔ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن کھیڑ منڈل کی جملہ (24) ایم پی ٹی سی نشستوں کے منجملہ کانگریس کو (17) ، تلگودیشم کو 3 ، ٹی آر ایس کو 3 اور آزاد کو ایک نشستیں حاصل ہوئیں ۔ جبکہ نارائن کھیڑ منڈل کی جملہ 24 ایم پی ٹی سی نشستوں کے منجملہ ایک پنچ گاؤں ایم پی ٹی سی نشست پر کانگریس کی امیدوارہ شریمتی سندھیا رانی بلامقابلہ منتخب ہوئی تھیں ۔ اس طرح سے 23 منتخبہ ایم پی ٹی سی ارکان کی تفصیلات اس طرح ہیں ۔ نارائن کھیڑ ایم پی ٹی سی حلقہ I سے موڈوار راما کرشنا (کانگریس ) حلقہ II سے سید مزل ( کانگریس ) ، حلقہ III سے بی پنڈری ریڈی ( کانگریس ) ، حلقہ IV سے انتارم کویتا ( کانگریس ) ، حلقہ V سے ڈی وجئے لکشمی ( کانگریس ، حلقہ VI سے ای شوبھا ، ایم پی ٹی سی نظام پیٹ حلقہ I سے کے سبیا ( کانگریس ) حلقہ II سے اے موہن ( تلگودیشم ) ایم پی ٹی سی نشست اببندہ سے ملنا ( ٹی آر ایس ) اننت ساگر سے بی مانیماں ( کانگریس ) ، چاپٹہ ( کے ) سے ماروتی ( کانگریس ) ہنگرگا ( کے ) سے ایم چرنجیوی ( کانگریس ) ، جگناتھ پور سے کے ڈیوڈ ( کانگریس ) کونڈہ پور سے ایم ماروتی بائی ( تلگودیشم ) ، لنگاپور سے این روکو مبابائی ( تلگودیشم ) مادھوار سے ڈی سائماں ( ٹی آر ایس ) ، پیڈی پلی سے پی سنجیوا ریڈی ( کانگریس ) ، ریاکل سے چپلی بائی ( آزاد ) ، ریالا مڈگو سے امبریا ( ٹی آر ایس ) ، سنجیون راؤ پیٹ سے ای مانگ گوڑ ( کانگریس ) ، ستیہ گاما سے بی منجولا ( کانگریس ) ، ترکاپلی سے سی دتاگوڑ ( کانگریس ) اور وینکٹاپور سے کومانی ( کانگریس ) شامل ہیں بحیثیت ایم پی ٹی سی ارکان منتخب ہوئے ۔ نارائن کھیڑ حلقہ اسمبلی کے تحت واقع 5 منڈلوں نارائن کھیڑ ، منور ، کنگٹی ، کلہیر اور پداشنکرم سے تعلق رکھنے والے 5 زیڈ پی ٹی سی نشستوں کے منجملہ 4 نشستوں پر کانگریس نے اور ایک پر ٹی آر ایس نے قبضہ جمالیا ۔ اس طرح سے نارائن کھیڑ زیڈ پی ٹی سی رکن کی حیثیت سے کانگریس امیدوار شریمتی سنگیتا شیٹکار نے منور زیڈ پی ٹی سی رکن کی حیثیت سے کانگریس امیدوار مسٹر نرنجن نے ، کنگٹی زیڈ پی ٹی سی رکن کی حیثیت سے کانگریس امیدوار مسٹر روی کمار نے ، کلہیر زیڈ پی ٹی سی رکن کی حیثیت سے ٹی آر ایس امیدوار شریمتی گونڈو سواپنا موہن نے اور پداشنکرم پیٹ زیڈ پی ٹی سی رکن کی حیثیت سے زیڈ پی ٹی سی ارکان منتخب ہوئے ۔