مد ہول /3 اپر یل ( سیاست ڈسڑکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی مدہول میں ابھی زیڈ پی ٹی سی اور ایم پی ٹی سی انتخابات زور و شور سے جاری ہیں وہیں 2 اپر یل سے پارلیمنٹ اور اسمبلی انتخابا ت کیلئے سیاسی و سر کاری عہدیداروں کی سیاسی سر گرمیاں عروج پر ہے 2 اپریل سے ایم ایل ایز کیلئے پر چہ نا مز دگیوں ادخال کا آغاز ہو چکاہے لیکن آج دوسرے دن تک بھی کوئی بھی پر چہ نا مزد گی داخل نہیں کی گئی، دفتر تحصیل و مدہول کے اطراف کو اکناف 100 میٹر فا صلہ تک دفعہ 144 نا فذ کر دیا گیا ہے ایس ایس راج جوائینٹ کلکٹر عادل و ریٹر ننگ آفیسر حلقہ اسمبلی مدہول نے کہاکہ 9 اپریل پر چہ نا مز دگی داخل کر نے کی آخری تاریخ مقرر ہے 10 اپریل کو داخل کردہ پر چہ نا مز دگیوں کی تنقیح ہو گی جب کہ پر چہ نا مز دگیا ں واپس لینے کی آخری تا ریخ 12 اپریل مقرر ہے 13 اپریل کو بی فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ ہو گی پر چہ نا مز دگی داخل کر نے والے امیدواروں کے ساتھ تین سے زائد افراد 100 میٹر کے فاصلہ میں داخل ہو نے کی اجازت نہیںہے آزاد امیدواروں کو 10 آدمیوں کی ضمانت درکارہو گی حلقہ مدہول کے چھ منڈلوں میں رائے دہی کیلئے پو لنگ اسٹیشن کی تفصیل اس طرح ہے :مد ہول منڈل پر 43 ، بھینسہ منڈل کیلئے 71 ، کو بیر منڈل 41 ، تانور منڈل 35 ، کنٹا لہ منڈل 30 ، لو کشیورم منڈل 31 اس طرح حلقہ اسمبلی کے چھ منڈلس کے تحصیلدار چھ منڈلس کے ایم پی ڈی اوز کے علاوہ پرسیا ئنڈنگ آفیسر 250 اے پی اوز 250 ، کے علاوہ ایک پو لنگ اسٹیشن پر چار سر کاری ملازمین کو مقرر کیاجائے گا اس طرح 1600 سو سے ذائد سر کاری آفیسر س و اسا تذہ کی خدمت لی جائے گی حلقہ اسمبلی مدہول میں جملہ ووٹرس کی تعداد 2 لا کھ 6 ہزار 42 ہے اس میں مدہول منڈل میں جملہ 38 ہزار 385 ہے جس میںمرد وں کی تعداد 19 ہزار 786 ہے خواتین کی تعداد 18 ہزار 599 ہے بھینسہ منڈل میں جملہ ووٹر س کی تعداد 61 ہزار 101 ہے جن میں مر د ووٹرس کی تعداد 30 ہزار 271 ہے خواتین ووٹرس کی تعداد 30 ہزار 830 ہے اور کو بیر منڈل میںجملہ ووٹرس کی تعداد 31 ہزار 845 ہے , جن مر د ووٹرس کی تعداد 16 ہزار 51 ہے اور خواتین ووٹرس کی تعداد 15 ہزار 794 ہے اسی طرح کنٹا لہ منڈل میں جملہ ووٹرس کی تعداد 23 ہزار 4 ہے جن میں مر د ووٹرس کی تعداد 11 ہزار 991 ہے خواتین 11 ہزار 13 ہے اسی طرح لو کشیورم منڈل میں جملہ ووٹرس کی تعداد 25 ہزار 250 ہے جن میں مر دووٹرس کی تعدا د 13 ہزار 376 ہے خواتین ووٹرس کی تعدا د11 ہزار 874 ہے تا نور منڈل میں جملہ ووٹر س کی تعداد 26 ہزار 457 ہے جن میں مرد ووٹرس کی تعداد 13 ہزار 422 ہے جن میں خواتین 13 ہزار 35 ہے اس طرح حلقہ اسمبلی مدہول میں مسلم ووٹرس 35 ہزار سے زائد ہے مدہول حلقہ اسمبلی میں مسلم ووٹرس بادشاہ گرکا موقف رکھتے ہیں ۔
٭٭٭