جمعرات , دسمبر 12 2024

حلقہ اسمبلی جکل کے منتخب سرپنچوں کی حلف برداری تقاریب کا انعقاد

پٹلم ۔ 2 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : حلقہ اسمبلی جگل کے چھ منڈلوں میں سرپنچوں ، نائب سرپنچوں وارڈ ممبرس کی حلف برداری تقاریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ جن میں نظام ساگر منڈل ، پٹلم منڈل ، پیدا کوڑ بگل منڈل ، جکل منڈل ، بچکنڈہ منڈل ، مدنور منڈل شامل ہے ۔ دوسرے مرحلہ میں 25 جنوری کو نظام ساگر منڈل اور پٹلم منڈل کے علاوہ دیگر مواضعات میں گرام پنچایت انتخابات عمل میں لائے گئے ۔ اسی طرح تیسرے مرحلہ میں 30 جنوری کو پیدا کوڑبگل منڈل ، جکل منڈل ، بچکنڈہ منڈل ، مدنور منڈل کے علاوہ دیگر مواضعات میں گرام پنچایت انتخابات عمل میں لائے گئے ۔ مستقر پٹلم کے گرام پنچایت حدود میں نو منتخب سرپنچ ، جے وجیا لکشمی ، نائب سرپنچ ، جناب محمد ابراہیم جنیدی ، ٹی آر ایس پارٹی کے سات وارڈ ممبرس ، کانگریس پارٹی کے آٹھ وارڈ ممبرس کو گرام پنچایت پٹلم کے ای او مسٹر بلرام نے تلگو زبان میں حلف دلایا ۔ بعد ازاں رکن اسمبلی مسٹر ہنمنت شنڈے نے نو منتخب سرپنچ جے وجیا لکشمی نائب سرپنچ جناب محمد ابراہیم جنیدی کے ہمراہ پندرہ وارڈ ممبرس کی شال پوشی و گلپوشی کی اور مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ۔ سابقہ زیڈ پی ٹی سی مسٹر کے راملو نے رکن اسمبلی ہنمنت شنڈے ، نو منتخب نائب سرپنچ محمد ابراہیم جنیدی کو مہاراشٹرا کی روایتی پگڑی باندھ کر گلپوشی کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ۔ مائنٹی یوتھ کے نوجوانان نے رکن اسمبلی ، نو منتخب سرپنچ ، نائب سرپنچ کی بڑے پودینے کا ہار پہنا کر گلپوشی کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT