بچکنڈہ۔ 14 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایم ایل سی مسٹر راجیشور راؤ نے نمائندہ سیاست سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جکل حلقہ میں چار سال سے عوام کی خدمت کررہا ہوں اور آخری سانس تک عوام کی خدمت کرتا رہوں گا، لیکن کانگریس پارٹی نے میرے ساتھ ناانصافی کی ہے۔ میں کانگریس پارٹی کا حلقہ جکل سے ٹکٹ کیلئے دعویدار تھا لیکن مجھے ٹکٹ نہیں ملا، حلقہ جکل سے کانگریس پارٹی کو نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے مسٹر کنگا رام کو کانگریس پارٹی سے ٹکٹ ملنے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ کسی شخص کو پارٹی سے معطل کرنے کے بعد دوبارہ پارٹی میں شامل کرنا یہ حکومت کی ناانصافی ہے۔ جکل حلقہ سے آنے والے اسمبلی انتخابات کے لئے 11 امیدوار ہیں۔ بی جے پی تلگو دیشم پارٹی سے نوین کمار، کانگریس سے مسٹر گنگا رام، ٹی آر ایس سے سابق رکن اسمبلی مسٹر ہنمنت شنڈے، وائی ایس آر سی پی سے پرکاش نائیڈو کے علاوہ چھ امیدوار شامل ہیں۔ آزاد امیدوار سے ارونشارہ توکارام ہر امیدوار کی جدوجہد جاری ہے۔