حلقہ اسمبلی بودھن میں 229 پولنگ مراکز

بودھن7مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )پارلیمنٹ و ریاستی اسمبلی کے عام انتخابات کا کل چیف الیکشن کشمر و ریاستی کمشنر کی جانب سے اعلامیہ کی اجرائی کے بعد کل شام حلقہ اسمبلی بودھن کے رٹرننگ آفیسر و سب کلکٹر بودھن مسٹر ہری نارائن نے اپنے دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ الیکشن شیڈول کی اجرائی کے ساتھ ہی حلقہ اسمبلی بودھن میںضابطہ اخلاق کا نفاد عمل میں آچکا ہے انہوں نے بتایا کہ حلقہ اسمبلی بودھن کے الیکشن افیسر تحصیلدار بودھن مسٹر سری کانت ہونکے جو 2اپریل کو حلقہ اسمبلی بودھن کے انتخاب کیلئے نوٹیفکیشن جاری کریں گے ۔ 9 اپریل تک نامزدگیاں قبول کی جائیں گی اور 10 اپریل کو پرچہ نامزدگیوں کی تنقیح ہوگی اور اس طرح اپریل 30 کو رائے دہی ہوگی اور 16 مئی کو رائے شماری ہوگی انہوں نے بتایا کہ حلقہ پارلیمنٹ نظام آباد اور حلقہ اسمبلی بودھن کیلئے ایک ہی دن رائے دہی مقرر ہے رائے دہندگان کو ایک ہی وقت میں اپنے پسندیدہ اسمبلی و پارلیمنٹ کے امیدواروں کو ووٹ دینا ہوگا انہوں نے بتایا کہ اس رائے دہی کے موقع پر پہلی مرتبہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں ایک زائد بٹن نصب کیا گیا