حلقہ اسمبلی بودھن میں 229 پولنگ مراکز پر رائے دہی

بودھن۔ 30 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی بودھن کے ریٹرننگ آفیسر مسٹر ہری نارائن (آئی اے ایس)کے بموجب آج 30 اپریل کو یہاں اسمبلی حلقہ بودھن کے چار منڈلوں اور شہری علاقہ میں 229 پولنگ اسٹیشنس میں منعقدہ لوک سبھا و اسمبلی کیلئے رائے دہی کے دوران 251 پریسائیڈنگ آفیسر اور 256 اسسٹنٹ پریسائیڈنگ آفیسر اور دیگر 1,024 عہدیداروں کے علاوہ مزید 33 پولیس آفیسر 75+2 میکرو آبزرورس، 18 ویڈیو گرافرس 114 ویب کیمرے APSP11 CPRf98 پولیس کانسٹبل 87 ہوم گارڈس 248 این ایس ایس جوان 22 دیگر عہدیداروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔