بودھن۔/12اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی اسمبلی کیلئے نامزدگیاں داخل کرنے کے آخری روز 9اپریل کو حلقہ اسمبلی بودھن سے جملہ 18 امیدواروں نے23سٹس پرچہ نامزدگیاں داخل کیا۔ سابق ریاستی وزیر و رکن اسمبلی بودھن مسٹر سدرشن ریڈی نے11:25کو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ ان کے ہمراہ ان کی اہلیہ اور فہیم الدین ایڈوکیٹ ، ستیم ٹاؤن صدر وغیرہ موجود تھے۔ مسٹر ریڈی بھاری ریالی کے ساتھ تحصیل آفس بودھن پہنچے اور اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے آخری روز جن امیدواروں نے اپنی نامزدگیاں داخل کیں ان میں قابل ذکر جناب محمد شکیل عامر ٹی آر ایس بھی شامل ہیں ان کے جلوس و ریالی میں برقعہ پوش خواتین اور دیہی افراد کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ان کے علاوہ تلگودیشم پارٹی کے پرکاش ریڈی اور ڈمی امیدوار سنیتا دیسائی، امرناتھ بابو، وائی ایس آر سی پی کے سدیپ ریڈی، لوک ستہ کے ستیہ نارائنہ، بی ایس پی کے گنیش AAPکے بال شوریا، پرامڈ پارٹی آف انڈیا کی رجیتا، آر ایس پی کے سائی بابو، بی سی یونائٹیڈ فرنٹ کے احمد وجیہ اللہ، کیپٹن کروناکر ریڈی، ایم این خان، محمد اعظم آزاد امیدواروں کے نام شامل ہیں۔