حلقہ اسمبلی بانسواڑہ سے کے بالراج کانگریس امیدوار

بانسواڑہ ۔ 8 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بانسواڑہ حلقہ اسمبلی عام انتخابات کیلئے بانسواڑہ اسمبلی کانگریس ٹکٹ کے دعویداروں میں کئی نام لئے جارہے تھے جس کے بعد سابق رکن اسمبلی بانسواڑہ باجی ریڈی گوردھن کے نام کو قطعیت دی گئی تھی، اس خصوصی میں کانگریس پارٹی کارکنان نے باجی ریڈی گوردھن کے نام کے اعلان کے ساتھ ہی 2 اپریل کی شام زبردست آتش بازی اور مٹھائیاں تقسیم کی گئی تھی لیکن اچانک 4 اپریل باجی ریڈی گوردھن کی تلنگانہ راشٹرا سمیتی میں شمولیت پر بانسواڑہ حلقہ میں مایوسی چھائی رہی۔ اس طرح سے آج ہائی کمان کانگریس پارٹی کی جانب سے بانسواڑہ کے سینئر قائد کے بالراج جنہوں نے سابق میں بانسواڑہ میجر گرام پنچایت سرپنچ رہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے زیڈ پی ٹی سی ممبر اور زرعی مارکیٹنگ چیرمین کی حیثیت سے عہدے پر فائز تھے۔ کے بلراج گزشتہ 2009ء کے عام انتخابات میں چرن جیوی کی پراجہ راجیم پارٹی سے ٹکٹ حاصل کرتے ہوئے اسمبلی انتخابات میں حصہ لیا تھا۔ انتخابات میں کامیابی نہیں ملنے پر کانگریس پارٹی میں دوبارہ شمولیت اختیار کی اور بانسواڑہ میں کانگریس پارٹی کو برقرار رکھتے ہوئے کانگریس پارٹی کو ہر وقت ساتھ دیتے ہوئے اپنی خدمات جاری رکھی۔ اس لئے ہائی کمان کانگریس پارٹی نے بانسواڑہ اسمبلی انتخابات کیلئے کے بلراج کو کانگریس پارٹی ٹکٹ دے کر امیدوار بنایا۔ اس طرح سے بانسواڑہ اسمبلی انتخابات میں یہاں پر تلگو دیشم پارٹی امیدوار نیناوت بدیا نائیک ، ٹی آر ایس پارٹی امیدوار پوچارام سرینواس ریڈی اور کانگریس امیدوار کے بلراج میں کڑا مقابلہ کے امکانات روشن نظر آرہے ہیں۔ کے بلراج کو کانگریس پارٹی ٹکٹ اور بانسواڑہ کے لئے امیدوار کا اعلان ہونے پر بانسواڑہ کانگریس پارٹی کارکنوں نے بانسواڑہ امبیڈکر چوراہے پر مٹھائیاں تقسیم کرتے ہوئے آتش بازی کی۔ اس موقع پر گرو ونئے کمار، شنکر گوڑ، علی بن عبداللہ ، عبدالخالق، سرینواس اور اشوک کے علاوہ کئی کانگریس پارٹی قائدین موجود تھے۔