حلف برداری تقریب میں ادھو ٹھاکرے کی شرکت سے معذرت خواہی

ممبئی ۔ 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا کے ایک سینئر پارٹی لیڈر کے مطابق ایچ ڈی کمارا سوامی کی چیف منسٹری حلف برداری تقریب میں شیوسینا صدر ادھوٹھاکرے کو دعوت دی گئی لیکن انہوں نے پالگڑھ ضمنی پارلیمانی چناؤ کی مہم مصروفیت کا بہانہ بناتے ہوئے تقریب میں شرکت سے معذرت چاہی۔ شیوسینا ایم پی سنجے راوت کے مطابق ایچ ڈی دیوے گوڑا نے صدر ادھو ٹھاکرے کو کل فون پر اپنے بیٹے کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت دی تھی لیکن ادھو نے اپنی نیک خواہشات کیساتھ اس تقریب میں شرکت سے معذرت خواہی کی۔