دمشق۔ 2 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سرکاری فوج کی فضائی بمباری سے شام کے شہر حلب میں 85 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ گزشتہ دس دن سے جاری امن مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئے۔ تازہ ترین جھڑپ ایک خودکش کار بم حملے کے بعد ہوئی جو لبنان کی سرحد سے متصل حزب اللہ کے مستحکم گڑھ میں ہوا تھا جس سے چار افراد ہلاک ہوگئے تھے اور پورے علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی تھی۔ سرکاری جنگی ہیلی کاپٹرس نے باغیوں کے زیرقبضہ شہر حلب پر فضاء سے بیارل بم برسائے۔ بیارل بمباری پر انسانی حقوق گروپس نے سخت تنقید کرتے ہوئے اسے اندھادھند تشدد قرار دیا۔