حلب میں جھڑپیں ، 35 شہری ہلاک

بیروت۔ 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شام کے سب سے بڑے شمالی شہر حلب میں صدر بشارالاسد کے فورسیس اور باغیوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں کم سے کم 35 شہری ہلاک ہوگئے۔ لندن میں واقع شام کے مبصر ادارہ برائے انسانی حقوق نے یہ دعویٰ کیا جس کی کسی آزاد ذرائع سے توثیق نہیں ہوسکی۔ اس ادارہ نے کہا کہ المعاذی، شیخ لطفی اور سلیمانیہ علاقوں میں فائرنگ کے تبادلے اور راکٹ حملوں کے واقعات پیش آئے ہیں۔ سوشیل میڈیا پر جاری کردہ تصاویر میں ان واقعات سے ہونے والے نقصانات بھی دکھائے گئے ہیں۔