دمشق، 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) شام کے شہر حلب پر حکومتی فوج کی بمباری جاری ہے اور پچھلے24 گھنٹوں کے دوران باغیوں کے زیر قبضہ شہر کے مختلف علاقوں میں حملوں میں 40 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ انسانی حقوق کی مبصر تنظیم کی رپورٹ کے مطابق شہر کے مشرقی علاقوں حی قطنیح، طارق الباد، بستان الکسر، بن زید، مگھیار اور لیرا مائون میں منگل کے روز بیرل بموں کے حملوں میں 22 افراد لقمہ اجل بنے، اسی طرح چہارشنبہ کے دن مگھیار میں بیرل بموں کی بمباری کے دوران تازہ کارروائی کے نتیجہ میں مزید 21 افراد مارے گئے، جن میں 9 بچے بھی ہیں، تنظیم کی رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں درجنوں افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں، جس سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ہے، دوسری طرف شامی حکومت کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اپنے ہاں مقیم شامی تارکین وطن کو صدارتی انتخابات میں حق رائے دہی سے روک دیا۔ ادارے نے وزارت خارجہ کے بیان کے بارے میں بتایا کہ صدارتی انتخابات کے مطابق چہارشنبہ کو بیرون ملک شامی باشندے صدارتی انتخابات کیلئے ووٹ ڈالیں گے۔