حلب میں اِسلامک اسٹیٹ کے جہادی 6دیہات پر قابض

دمشق ۔13 اگست (سیاست ڈاٹ کام) شام کے شمالی صوبے حلب میں اسلامک اسٹیٹ کے عسکریت پسندوں نے پیش قدمی کرتے ہوئے متعدد دیہات پر قبضہ کر لیا ہے۔ یہ بات برطانیہ میں قائم شامی اپوزیشن تنظیم سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے آج چہارشنبہ کے روز بتائی۔ آبزرویٹری کے مطابق حلب کے صوبے میں اسی نام کے شہر سے شمال کی طرف اسلامک اسٹیٹ کے عسکریت پسند کم از کم چھ دیہات پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ یہ علاقہ شام کی ترکی کے ساتھ سرحد سے زیادہ دور نہیں ہے۔ اس تنظیم کے مطابق اسی علاقے میں جنگجو ارشاف نامی ایک اور گاؤں پر قبضے کی کوششیں کر رہے ہیں۔