نظام آباد میں جائزہ اجلاس سے انتخابی آبزرور وجئے کمار کا خطاب
نظام آباد:27؍ مارچ(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)عام انتخابات میں رائے دہندوں کو اپنے حق رائے دہی کے استعمال کیلئے شعور بیدار کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انتخابی آبزرور وجئے کمار نے آج نظام آباد گیسٹ ہائوز میں ضلع میں کئے جانے والے اقدامات، میڈیا سرٹیفکیشن، میڈیا مانٹرینگ کمیٹی کے ذریعہ کئے گئے اقدامات کے بارے میں عہدیداروں سے تفصیلات حاصل کرنے کے بعد کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق میں جن مقامات رائے دہی سست رفتار میں تھی اور کم رائے دہی رکھنے والے مقامات کی نشاندہی کرتے ہوئے رائے دہندوں میں شعور بیدار کرنے کیلئے ان علاقوں میں ریالیاں اور تشہیری مہم چلائیں تاکہ رائے دہندوں کو شعور بیدار کیا جاسکے اوراس مہم میںرضاکارانہ تنظیمیں اور یوتھ اسوسی ایشن کی خدمات حاصل کریں کالجس، اسکولس میں زیر تعلیم طلباء میں شعور بیدار کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر جلسہ کا انعقاد کرتے ہوئے حق رائے دہی کے بارے میں واقف کروائیں تاکہ آئندہ منعقد شدنی انتخابات میں رائے دہی کے فیصد میں اضافہ ہوسکے ۔ انہوں نے پولنگ بوتھ سطح کے عہدیداروں سے گھر گھر پہنچ کر ووٹر سلپ تقسیم کرنے کی ہدایت دی۔ میڈیا سرٹیفکیشن، میڈیا مانیٹرنگ کمیٹی کے انتظامات کا ذکر کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے ذریعہ جاری کردہ احکامات کے مطابق پیڈ نیوزاور اشتہارات کے بارے میں تفصیلات حاصل کرتے ہوئے متعلقہ ریٹرننگ عہدیدار کو واقف کروائیں ٹیلی ویژن پر اشتہار جاری کرنا ہے تو امیدوار قبل از این سی ایم سی کمیٹی سے اجازت حاصل کرنے کے بعد ہی اسے جاری کریں اس موقع پر ضلع الیکشن آفیسر و ضلع کلکٹر مسٹر پردیو منا نے ضلع میں سیفٹ ایکٹیویز کے ذریعہ بڑے پیمانے پر شعور بیدار کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور سابق میں کم فیصد رائے دہی ہونے والے مقامات کی نشاندہی کرتے ہوئے خصوصی طورپر مہم چلائی جارہی ہے این سی ایم سی کے ذریعہ ہر روز ٹی وی ، لوکل چینل اور اخبارات میں شائع ہونے والے اشتہارات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ امیدواروں کے خرچ میں جمع کیا جارہا ہے مسٹر وجئے کمار نے میڈیا سنٹر کا معائنہ کیا اور تفصیلات حاصل کی اس اجلاس میں ڈی آر او راج شیکھر، زیڈ پی ٹی سی او راجہ رام ، پی ڈی وینکٹیشم، اے ڈی محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ پون کمار، ڈی پی آر او محمد عبدالغنی اور دیگر بھی موجود تھے۔