بودھن /6 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) متحدہ ریاست آندھراپردیش میں 7 مئی کو منعقدہ علاقہ آندھرا میں دوسرے مرحلے کی رائے دہی میں اپنا ووٹ استعمال کرنے یہاں بودھن میں تعمیراتی کام انجام دینے والے میستریاں اور لیبرس اپنے وطن روانہ ہوچکے ہیں۔ وہاں اپنے پسند کے امیدوار کے حق میں اپنا ووٹ ا ستعمال کرنے قبل از وقت ٹرین اور بسوں میں ریزرویشن کرواچکے تھے ۔ بعض آندھرا ہوٹلس کے مالکین اپنے کاروبار تین دنوں کیلئے بند کرکے روانہ ہوچکے حلقہ اسمبلی بودھن اور بانسواڑہ کے ورنی منڈل میں آندھراپردیش کے سٹلرس کثیر تعداد میں موجود ہیں ۔ ان میں سے بعض افراد کے نام آندھرا کے علاوہ میں واقع اپنے وطن کی فہرست رائے دہندگان میں موجود ہے ۔