حق رائے دہی سے استفادہ کیلئے تشہیر ضروری

کریم نگر ۔ 27 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ووٹ کیلئے 2 منٹ مختص کرنے کے موضوع پر وسیع پیمانے پر تشہیر انجام دینے کامنی چوہان رتن ، سکریٹری محکمہ بہبود و اطفال اترپردیش نے مشورہ دیا ۔ چیف الیکشن عہدیدار بھنورلال وجئے واڑہ سے ویڈیو کانفرنس منعقد کیا اس موقع پر انہوں نے کہا ووٹ کے حق سے استفادہ پر اترپردیش میں مختلف ذرائع کے ذریعہ وسیع تشہیر کی گئی ۔ دیہی علاقوں میں پروگرامس کی وجہ سے 12 فیصد تک پولنگ میں اضافہ ہوا ۔ شہری علاقوں میں ووٹرس کو پولنگ مراکز میں سہولتوں کی فراہمی کی توجہ سے ووٹنگ کے فیصد سے اضافہ کرسکتے ہیں ۔ نوجوان و خواتین ووٹرس کو شعور بیداری کیلئے سوئپ پروگرامس کو وسیع پیمانے پر انجام دیں ۔ ووٹرس کو شعور بیداری کیلئے میڈیا کے ذریعہ وسیع پیمانے پر تشہیر انجام دیں ۔ عوام کو میڈیا کو سوئپ پروگرامس میں شرکت کیلئے راغب کریں ۔ رنگولی، سجاوٹ ، ریالیاں ، کارٹونس ، ویڈیوگرافی کے ذریعہ اترپردیش میں وسیع تشہیر کی گئی ۔ دیہی علاقوں میں سلف ہیلپ گروپس ، آشا ، آنگن واڑی ورکرس کے ساتھ ووٹ کے حق پر بیداری اجاگر کریں ۔ ضلع جوائنٹ کلکٹر سرفراز احمد نے کہا سوئپ پروگرام کے تحت ووٹرس میں بیداری اجاگر کرنے کیلئے وسیع پیمانے پر پروگرامس انجام دیئے گئے ۔ ضلع میں اسکولی طلباء کے ذریعہ ووٹ کے حق پر حلف دلانے کے پروگرام کیا گیا ۔ موضع کی تمام سرکاری محکمہ جات سوئپ پروگرام میں حصہ لیا ۔ اس طریقہ سے پروگرام انجام دیئے جارہے ہیں (108192) افراد سوئپ پروگرام کے ذریعہ بیداری اجاگر کی گئی ۔ ضلع کے دیہی علاقوں میں 796 ریالیوں ، 313 میٹنگس کا انعقاد کیا گیا ۔ 1465 مواضعات میں 7467 موضع کے سطح کے عہدیداران اس پروگرام میں شرکت کئے ۔ شہری علاقوں میں 385 میٹنگس ، 3 انسانی زنجیریں ، ویمولا واڑہ میں کنڈل لائٹ پروگرام 2k رن و دیگر پروگرامس کا انعقاد کیا گیا ۔ اس پروگرام میں پی ڈی ڈی آر ڈی اے وجئے گوپال ، پی ڈی وجئے لکشمی نے شرکت کی ۔