نئی دہلی 8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج لوک سبھا کو بتایا کہ حکومت نیشنل پاپولیشن رجسٹر (این پی آر) تیار کرے گی جس میں تمام حقیقی ہندوستانی شہریوں کو شامل کیا جائے گا اور اُنھیں مقررہ وقت میں قومی شناخت کارڈ جاری کئے جائیں گے۔ اُنھوں نے مختلف سرحدوں سے مداخلت کاری کے بارے میں سوال کے جواب میں کہاکہ ہمیں یہ نشاندہی کرنی ہوگی کہ کون ہندوستانی شہری ہے اور کون نہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ این پی آر کو مقررہ وقت میں تیار کیا جائے گا اورتمام حقیقی ہندوستانی شہریوں کو قومی شناخت دیا جائے گا۔