حقیقی ہندوستان:سی آر پی ایف کا جوان نماز ادا کررہے اپنے ساتھی جوان کی حفاظت کرتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔

سری نگر : کچھ تصوئیریں جس کا کیپشن’’ امن کے لئے بھائی ہاتھوں میں‘‘ کے عنوان پر جس میں سری نگر کے اندر ایک سی آر پی ایف کا جوان نماز ادا کررہا ہے تو دوسرا جوان ا س کی حفاظت میں کھڑا ہے سوشیل میڈیا پر پوسٹ کئے جانے کے بعد انٹرنٹ پر دھوم مچارہی ہیں۔

یہ خوبصورت واقعہ ہفتہ کے روز پیش آیا ۔ سی آر پی ایف کاایک مسلم جوان نماز ظہر ادا کررہا ہے تودوسرا جوان نماز ختم ہونے تک اس کی حفاظت میں کھڑا ہوا دیکھائی دتیا ہے۔

ڈی این اے کے مطابق یہ دل کو چھولینے والا واقعہ جس میں ایک دوسرے کے لئے سی آر پی ایف جوانوں کا جذبہ خیر سگالی کو کیمرے میں لار پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن ہاوز افیسر لطیف علی نے قید کیا ہے‘ انہوں نے کہاکہ’’میں اپنے افس میں بیٹھ کر لنچ کررہا تھا میں نے اپنی کھڑکی سے دیکھا کہ ‘ کوئی سڑک کے کنارے نماز ادا کررہا ہے اور ایک سی آر پی ایف کا جوان اس نمازی کی حفاظت کررہا ہے۔

یہ ایک غیر معمولی منظر او ر سکیولرزم کی حقیقی تصوئیر تھی۔لہذا میں نے اس واقعہ کی منظر کشی کا فیصلہ کیا ۔تصوئیر کی تاریخ یہ ہے‘‘۔بہت سارے لوگوں نے واقعہ کو غیرمعمولی اور جذبہ خیر سگالی سے بھر پور قراردیتے ہوئے ہندوستان کے سیکولرزم کی مضبوط مثال کہا۔