حقیقی نتائج کانگریس کیلئے اطمینان بخش ہوں گے: کھرگے

ممبئی ، 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سینئر کانگریس لیڈر ملک ارجن کھرگے نے آج ایگزٹ پولس کو خارج کردیا جن میں این ڈی اے کی اقتدار پر واپسی کی پیش قیاسی کی گئی ہے اور کہا کہ حقیقی نتائج اُن کی پارٹی کیلئے ’’اطمینان بخش‘‘ ہوں گے۔ 543 رکنی لوک سبھا میں سے 542 سیٹوں کیلئے سات مرحلے انتخابات اتوار کو اختتام پذیر ہوئے۔ ووٹوں کی گنتی جمعرات کو مقرر ہے۔ یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت میں کھرگے نے جو لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر رہے، کہا کہ ایگزٹ پولس فی الواقعی سچ نہیں ہوتے ہیں۔