حقہ سنٹر پر ٹاسک فورس کا دھاوا ، منیجر ، ملازم گرفتار

حیدرآباد ۔ /3 جولائی (سیاست نیوز) مانصاحب ٹینک علاقے میں چلائے جارہے ایک حقہ سنٹر پر ٹاسک فورس پولیس نے دھاوا کرتے ہوئے وہاں کے منیجر اور ملازم کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مانصاحب ٹینک علاقے میں واقع بیٹا ہاؤس حقہ سنٹر کو غیرقانونی طور پر گزشتہ 6 ماہ سے سلور اووک اپارٹمنٹ کے پینٹ ہاؤس پر چلایا جارہا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ بیٹا ہاؤس حقہ سنٹر کے مالک حسن وسیم نے حقہ سنٹر چلانے کیلئے متعلقہ محکمہ سے لائسنس حاصل نہیں کیا اور مرکزی محکمہ صحت کی جانب سے جاری کئے گئے رہنمایانہ خطوط کی خلاف ورزی میں ملوث ہورہے تھے ۔ ٹاسک فورس نے حقہ سنٹر پر دھاوا کرتے ہوئے وہاں کے منیجر ارباز سرفراز اورایک ملازم ابھیتر کو گرفتار کرلیا جبکہ حقہ سنٹر کا مالک وہاں سے فرار ہوگئے ۔ ٹاسک فورس نے اس کارروائی میں 12 حقے اور دیگر اشیاء اور 3 ہزار نقد رقم برآمد کرتے ہوئے انہیں ہمایوں نگر پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا ۔