حیدرآباد۔ /25 جولائی (سیاست نیوز) ٹاسک فورس پولیس نے غیرقانونی طور پر چلائے جارہے حقہ سنٹرس پر دھاوا کرتے ہوئے تین حقہ سنٹر کے منیجرس اور مالک کو گرفتار کرلیا ۔ ویسٹ زون ٹاسک فورس ٹیم نے شہر کے پاش علاقے بنجا راہلز میں واقع کیف 4 راستہ کافی شاپ ، ایریا 1070 کافی شاپ پر دھاوا کرتے ہوئے وہاں کے مالک سی ایچ ستیہ تیج ، منیجر محمد عبدالرحمن اور منیجر شیخ الطاف کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ حقہ سنٹرس میں پولیس قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر حقہ سنٹر چلایا جارہا تھا جس پر پولیس نے یہ کارروائی کی ۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار افراد کے قبضے سے 32 حقہ پاٹس ، حقہ فلیور اور دیگر اشیاء برآمد کرتے ہوئے انہیں جوبلی ہلز پولیس کے حوالے کردیا ۔
لاری اور اسکوٹر حادثہ
ایک شخص ہلاک
حیدرآباد۔ /25 جولائی (سیاست نیوز) اوپل علاقے میں پیش آئے ایک حادثہ میں تیزرفتار لاری کی ٹکر سے اسکوٹر سوار ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 40 سالہ کے چندر شیکھر حبشی گوڑہ سے اوپل اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ پیچھے سے تیز رفتار لاری نے اسے ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں وہ برسرموقعہ ہلاک ہوگیا ۔ اوپل پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے لاری ڈرائیور کو حراست میں لے لیا اور مزید تحقیقات جاری ہے ۔