حقوق طلب کرتے ہوئے پہلی بار دلت سڑکوں پر :شردیادو

نئی دہلی ۔ /3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سابق مرکزی وزیر شردیادو نے آج دلت گروپ کی جانب سے معلنہ بند کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ صدیوں میں پہلی بار دلت اتنی کثیر تعداد میں اپنے حقوق جن کی طمانیت دستور ہند میں دی گئی ہے طلب کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں ۔ شردیادو سماجی انصاف کے موضوع پر منعقدہ ایک جلسہ عام سے جو منڈل کمیشن کے زیراہتمام جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں منعقد کیا جارہا تھا یہ تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ انسداد مظالم ایس ای / ایس ٹی قانون غیرمنصفانہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے کسی بھی ملک میں آبادی کے اتنے بڑے حصے کو جبر کرکے محروم حالت میں رکھا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں دبے کچلے طبقات پائے جاتے ہیں اور صدیوں میں پہلی بار سماجی انصاف طلب کرتے ہوئے انتہائی نظرانداز برادری دلتوں کی کثیرتعداد سڑکوں پر آگئی ہے وہ صرف اپنے حقوق طلب کررہے ہیں ۔ کسی سے کوئی مہربانی نہیں چاہتے ۔ میں اس پرتشدد احتجاج میں ہلاک ہونے افراد کے ارکان خاندان کو تعزیت پیش کرتا ہوں ۔