کراچی۔ 23؍دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ آئی سی سی کی جانب سے بولنگ ایکشن پر پابندی کے بعد پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ چینائی میں اپنے بائیو میکانک ٹسٹ کے لئے 25 دسمبر کو روانہ ہوں گے اور یہاں آئی سی سی کے بولنگ سنٹر پر ان کی بولنگ کا معائنہ کیا جائے گا۔ پی سی بی کے ایک رکن نے کہا ہے کہ ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا گیا ہے کہ حفیظ سرکاری بائیو میکانیکل ٹسٹ یا اپنی بولنگ کی جانچ کے لئے روانہ ہورہے ہیں؟ کیونکہ اگر حفیظ سرکاری معائنہ میں ناکام ہوتے ہیں تو ان پر مزید ایک سال کی پابندی عائد ہوسکتی ہے۔