حفیظ کی ورلڈ کپ ٹیم میں شمولیت پر سوالیہ نشان

لاہور۔6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) آئی سی سی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان نے 13 کھلاڑیوں کو قطعیت دے دی ہے لیکن محمد حفیظ اور آصف علی کسی ایک کا انتخاب مشکل مرحلے میں داخل ہے جبکہ فاسٹ بولر محمد حسنین اور عثمان شنواری میں سے ایک کو منتخب کیا جائے گا۔ اوپنرز میں فخر زمان، امام الحق اور نوجوان عابد علی شامل ہیں۔ آل راؤنڈرز میں فہیم اشرف، شاداب خان اور عماد وسیم اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ مڈل آرڈر میں بابر اعظم، حارث سہیل، شعیب ملک اورکپتان سرفراز احمد کے نام شامل ہیں جبکہ فاسٹ بولروں میں حسن علی، محمد عامر اور شاہین آفریدی کو منتخب کر لیا گیا۔ فٹنس ٹسٹ کے بعد 15 رکنی ٹیم کا اعلان 18 اپریل کو ہوگا۔ ورلڈ کپ میں ٹیم پاکستان 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی۔ میگا ایونٹ کا سوپر مقابلہ یعنی روایتی حریف پاکستان اور ہندوستان 15 جون کو مدمقابل ہوں گے۔ جبکہ ورلڈ کپ میں آسٹریلیائی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔