حیدرآباد ۔ یکم جنوری (سیاست نیوز) حفیظ پیٹ علاقہ میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ تاہم اس شخص کی شناخت نہیں ہوپائی ہے جس کی عمر تقریباً 60 سال بتائی گئی ہے۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق یہ 60 سالہ نامعلوم شخص گزشتہ ہفتہ حفیظ پیٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کے دھکہ سے شدید زخمی ہوگیا تھا۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے۔