حفیظ ورلڈ کپ میں آفریدی کا کردار ادا کرنے کے خواہاں

کراچی۔23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی ٹیم کے سینئر آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں سابق اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی کا کردار نبھانے کیلئے تیار ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ شاہد آفریدی جیسی جارحانہ بیٹنگ تو نہیں کر سکتے کیونکہ لالہ اپنی نوعیت کے واحد کرکٹر ہیں لیکن ان کی کوشش ہو گی کہ کنٹرول میں رہ کر تیز بیٹنگ کر سکیں۔ انہوں نے آفریدی جیسی بیٹنگ کی توقعات باندھنے پرشعیب اختر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ سے پاکستانی ٹیم کیلئے اہم کردار ادا کرتے آئے ہیں اور اس مرتبہ بھی ضرورت پڑنے پر مایوس نہیں کریں گے۔