ویملواڑہ میں ڈی ایس پی دامودھر نرسیا کا خطاب
ویملواڑہ۔/5اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ویملواڑہ میں اوکی ناوا مارشل آرٹس چیف انسٹرکٹر کی سلور جوبلی تقریب تری نیترا گارڈن میں منعقد کی گئی جس میں مہمان خصوصی کے طور پر ڈی ایس پی دامودر نرسیا، او کی ناوا مارشل آرٹس کے چیف انسٹرکٹر، وسنت کمار سرکل انسپکٹر رمیش بابو، پریس کلب کے صدر سید لائق پاشاہ نے شرکت کی۔ اس اجلاس کے دوران اوکی تاوا کے تمام کراٹے کے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ اسی دوران ڈی ایس پی دامودر نرسیا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ویملواڑہ کے چیف انسٹرکٹر ایم اے منان 25سال سے کئی طلباء و طالبات کو اوکی ناوا کراٹے سیکھاچکے ہیں۔ 25سال میں ہزاروں طلباء و طالبات اوکی ناوا کراٹے سیکھ چکے ہیں۔اب ہر اسکول میں طلباء و طالبات کو اوکی ناواکراٹے سکھائے جارہے ہیں اور خواتین کیلئے اس دور میں اپنے بچاؤ کے لئے کراٹے سیکھنا ضروری ہے۔ اسپیشل کلاسیس کے ذریعہ خواتین کو کراٹے سکھانے پر ایم اے منان کی ستائش کی اور بعد ازاں ایگزامنیر کے وسنت کمار ( کریم نگر ) کی موجودگی میں اوکا ناوا کراٹے سیکھنے والے طلباء وطالبات کا مقابلہ رکھا گیا۔ اس مقابلہ میں چند طلباء و طالبات نے نان چاک، کراٹے فائیٹنگ، لانگ جمپ کے ذریعہ اینٹ کو پیر اور ہاتھ سے توڑنے کا مقابلہ رکھا گیا۔ بعد ازاںکے وسنت کمار نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ایم اے منان نے 25سال میں بہترین طریقے سے طلباء و طالبات کو اپنی حفاظت کرنے کا بہترین طریقہ سکھایا۔ایم اے منان کے حوصلہ افزائی کی گئی اور اس موقع پر ایم اے منان کی گلپوشی کی گئی ۔ کراٹے کے مقابلہ میں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں ایم اے منان کے ہاتھوں انعامات دیئے گئے۔ اس دوران اوکی ناوا مارشل آرٹس کے انسٹرکٹر ایم اے منان نے بتایا کہ 25سال کے عرصہ میں میں نے کئی مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے کراٹے کو اپنا نصب العین بنایا ہے اور اس میں دلچسپی لیتے ہوئے آگے بڑھا ۔انہوں نے اس موقع پر شرکت کرنے والے تمام کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ویملواڑہ میونسپل چیرپرسن آرادھنا، اے ایم سی اے منوہر ریڈی، ٹی آر ایس کارکن پیر محمد، ساکشی اخبار کے نمائندہ کے علاوہ روز نامہ سیاست کے نمائندہ سید رسول، سینئر جرنلسٹ سرینواس اور وارڈ کونسلر سریدھر کے علاوہ طلباء و طالبات کے سرپرستوں نے شرکت کی۔