حضورآبا26؍ مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حضورآباد نگرپنچائت کو میونسپالٹی کادرجہ کے احکام جی او۔نمبر 69 جاری کئے گئے ہیں حضورآباد سابق میں ۱۹۶۴ میںگرام پنچائت قانون کے نفاذ سے قبل میونسپالٹی کا درجہ رکھتی تھی بعد میں اس کو گرام پنچائت میں تبدیل کیا گیا قیام تلنگانہ سے قبل مارچ 2011میںاسکو نگر پنچائت کا درجہ دیا گیا جو اب تک اس کے موافق چل رہا تھا اب اس کو میونسپالٹی کے درجہ کے احکامات جاری کے گے حضورآباد اور اس کے اطراف کے 3کیلو میٹرکے فاصلہ کے مواضعات کو اس منسپالیٹی میں شامل کیا گیا نگر پنچائت کے درجہ کے وقت اس کی کل آبادی مرد12983 ‘خواتین 12593 ‘ 20 وارڈس تھے ۔ کُل آمدنی 1.74کروڑ میونسپالٹی کا درجہ دینے کے بعد اس کی کل آبادی40 ہزار تک کو پہنچ رہی ہے اس احکامات کے جاری کے بعد چیرمین اور وارڈس کونسلرس میں خوشی کی لہر دیکھی گئی ۔