کریم نگر /9 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بس یاترا ناکام ہے کوئی بھی شریک نہیں ہو رہا ہے ۔ کے سی آر کا کہنا سچ ہے ۔ حضورآباد اسمبلی سے ہی 20 تا 25 ہزار عوام نے شرکت کی ہے ۔ عوام کے اس اجتماع کو دیکھنے سے یہ صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ ایٹالہ راجندر کا کام اب ختم ہوچکا ہے ۔ پی سی سی صدر این اتم کمار ریڈی نے کیا ۔ وہ حضورآباد کے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی 70 سال میں کون سے کام کئے ہیں کے سی آر نے تنقید کی ہے ۔ اس ریاست میں ضلع کا پراجکٹ ایس آر ایس پی کانگریس نے ہی تعمیر کوایا ۔ چار سال میں شعبہ زراعت آبپاشی سے غفلت برت کر اب آخری سال شور شرابہ کر رہے ہیں ۔ اس طرح عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ محمد علی شبیر نے کہا کہ بی سی حلقہ سے کامیابی حاصل کرنے والے وزیر ایٹالہ راجندر نے سماجی بھلائی محکمہ شعبہ کو فنڈز جاری نہیں کئے ۔ اے آئی سی سی سکریٹری ہنمنت راؤ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پارٹی جیسے ٹکٹ دے کی اس کامیاب کرنا ہماری ذمہ داری ہوگی ۔ سابق وزیر سریدھر بابو نے کہا کہ وینوکا منڈل کی ایک دلت خاتون کے ساتھ ظلم و زیادتی عصمت ریزی ہونے پر اس خاندان کے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا ۔ 17 ہزار کروڑ فاضل بجٹ ریاست تلنگانہ کی حوالگی پر اب دیوالیہ خود بجٹ میں پیش کردیا ہے ۔ یہ کارنامہ ایٹالہ راجندر کا ہے ۔ ہمارے اقتدار میں سڑکوں کی تعمیر ہوئی اب سے ڈبل چار لائین کرنے کی بات کرتے ہوئے کانگریس نے کیا کیا سوال کرنا تعجب خیز ہے ۔ جگتیال ایم ایل اے ٹی جیون ریڈی نے کہا کہ کانگریس دور میں تعمیر شدہ ایس آر ایس پی کے ذریعہ متحدہ متحدہ کریم نگر ضلع میں دو فصلوں کو پانی دیا جارہا ہے ۔ اب یہاں آنے والے پانی کو مدمانیر میں منتقل کردینے کی وجہ سے فصلوں کو پانی نہ ملنے سے سوکھ رہی ہے ۔ ایم ایل اے ریونت ریڈی نے کہا کہ ایٹالہ راجندر ہزاروں کروڑوں روپئے کی بدعنوانیوں میں ملوث ہے ۔ چناؤ میں انہیں ناکام کرکے چھوڑیں گے ۔ سابق ایم ایل اے سیتا اکانے کہا کہ ایک خاتون کو سیٹ نہ دینے والا آج یوم خواتین پر ناچ گانے کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔