حضورؐ ساری کائنات کیلئے رسولؐ اور رحمت ہیں

جلسہ میلاد سے مولانا غوثوی شاہ کا خطاب
حیدرآباد۔19نومبر(راست)بیت النور فورٹ ویو کالونی اُپر پلّی بموقعہ جشنِ میلاد النبیؐ ’عید الْاَعیاد‘ زیرنگرانی مولانا غوثوی شاہ ایک عظیم الشان جلسہ کا انعقاد عمل میں آیا ۔ مولانا حکیم احمد علی شاہ مولانا جُنیدی شاہ ‘ مولانا کریم محی الدین شاہ ‘مولانا روشن شاہ ، مولانا عظیم الدین شا ہ اور مولانا کریم پاشاہ نے جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بحوالہ حدیث صحیح مسلم حضور ؐ نے خود اپنی پیدائش پر خوشی منائی اور حضرت بلالؓ کو بھی اِس دن خوشی منانے کا حُکم دیا اوربحوالہ حضرت جلال الدین سیوطیؒ کی مشہور کتاب ـ’’وسائلؔ‘‘میں حضرت ابو بکر صدیق ؓ و حضرت علیٰ ؓ نے فرمایا کہ حضورؐ کی میلاد کی جو تعظیم کریگا وہ جنت میں ایمان کے ساتھ داخل ہوگا پس یہ ہر مسلمان پر لازم ہے کہ وہ حضورؐ کی میلاد پر خوشی منائے ، مولانا غوثوی شاہ نے جلسہ عام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جشن میلاد پر خود حق تعالیٰ سبحانہ خوشی مناتے ہیں ، قرآن میں حضرت یحییٰ ؑ کی یومِ میلاد پر اللہ نے سلام بھیجا وَسَلَامُ عَلَیہِ یَوْمَ وُلِدَ اُن پر سلام جس دن وہ پیدا ہوئے۔ تو حضورؐ کی میلاد کا کیا کہنا کہ حق تعالیٰ اِنَ اللّٰہ وَمَلَائِکَتَہ یُصَلّون علیٰ النبیؐ کہہ کر حضورؐ پر ہمیشہ دُرود و سلام بھیجتے جارہے ہیںآیت وَمَآ اَرْسَلْنٰکَ اِلَّا رَحْمَۃً لِّلْعٰلَمِیْنکی روشنی میںیہ ایک حقیقت ہے کہ حضورؐ سراپا رسولؐ اور سراپا رحمت ہیں نہ صرف تمام انسانوںجنوںاور فرشتوں کے لئے بلکہ حضورؐ ساری کائنات کے ذرّہ ذرہ کے لئے رسول اور رحمت ہیں پس ہر مسلمان پر آپؐ کی محبت لازم ہے اگر یہ نہیں تو پھر نماز روزہ حج یہ سب قابلِ قبول نہیں۔جناب شاہد پیراں ،خالدپاشاہ، فاتح شاہ اوراکرام شاہ نے اہلِ جلسہ کا شکریہ ادا کیا۔