حضرت پیرزادہ اسحاق عظیم صابری حسانی کی نعتیہ مشاعرہ میں شرکت

شاہ آباد۔یکم اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہند و پاک کے مشہور صوفیشاعر و سجادہ نشین حضرت علامہ پیرزادہ اسحاق عظیم صابری حسانی صدیقی تعلقہ سیڑم کرناٹک کی معروف بارگاہ حضرۃ عتیق النساء المعروف مکیبیؒ عرس تقاریب جلسہ عظمت اولیاء ‘ نعتیہ مشاعرہ و محفل سماع میں صابری حسانی صدیقی ملک الشعراء حضرت علامہ صابر شاہ آبادی ؒ اپناصوفیانہ کلام اور عظمت اولیاء پر تقریر بھی کریں گے ۔ دیگر علماء کرام بھی مخاطب کریں گے ۔