بہتر انتظامات کرنے عہدیداروں کو رکن اسمبلی کونڈا سریکھا کی ہدایت
ورنگل ۔ /9 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حضرت سید شاہ جلال الدین قادری جمال الجر معشوق ربانی ثانی بغدادیؒ کے 459 ویں عرس کی سہ روزہ تقاریب کا آج سے آغاز ہوگا ۔ اس ضمن میں مقامی ایم ایم اے محترمہ کھنڈا سریکھا اور سابق ایم ایل سی جناب کنڈا مرلی دھر راؤ نے درگاہ معشوق ربانی کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ لیا اور عہدیداروں کو اس تقاریب میں بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت دی ۔ اس موقعہ پر ان کے ہمراہ سجادہ نشین حضرت سید شاہ حیدر ہلال الدین المعروف نوید بابا ، برادر سجادہ نشین سید محمد شاہ علی قادری عبید بابا ، سید محمد شاہ درویش محی الدین قادری ، مولانا شرف الدین ، مولانا صدیق معصوم نقشبندی ، سید مخدوم محی الدین قادری (تلگو مقرر) سابق کارپوریٹر ایم عارف ، ٹی آر ایس اقلیتی قائدین سید مسعود ، محمد چاند ، ایم اے مجید ، سمینہ بیگم وہ دیگر موجود تھے ۔ احاطہ درگاہ کا تفصیلی معائنہ کرنے کے بعد جدید گڑھی میں عرس کے پوسٹر کی رسم اجرائی عمل میں لائی گئی ۔ اس موقعہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رکن اسمبلی کنڈا سریکھا نے کہا کہ زائرین کی ہدایت کیلئے بہترین انتظامات کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ 10 لاکھ کے صرفہ سے مسلم کمیونٹی ہال تعمیر کیا جائے گا ۔ سجادہ نشین نوید بابا نے عرس تقاریب کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ /10 مئی بروز اتوار محفل نعت و نعتیہ مشاعرہ ، از گڑھی جدید زیراہتمام بزم مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ورنگل /11 مئی بروز پیر بعد مغرب فاتحہ و تناول طعام 9 بجے شب جلسہ عظمت مصطفیؐ و عظمت اولیا منعقد ہوگا ۔ جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولانا محمد شوکت علی برکاتی ناظم اعلیٰ اسلامک ایجوکیشنل بورڈ آف انڈیا (دہلی) کے علاوہ مولانا سید شاہ عزیز اللہ قادری (جامعہ نظامیہ) خواجہ جعفر العابدین ، مولانا میر ادریس علی اعجاز بیابانی ، خطیب و امام نعمانیہ مسجد رائے پورہ ہنمکنڈہ ، سید مخدوم محی الدین قادری ، (بزبان تلگو) سید شرف الدین قادری کے خطابات ہوں گے ۔ محمد عمران قادری نعت پاک سید خواجہ معین الدین ( برقی) ، مولانا حافظ و قاری محمد سلیم اشرف معشوقی کی قرأت کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوگا ۔ نظامت کے فرائض مولانا محمد حسام الدین رضوی القادری انجام دیں گے ۔ اس موقعہ پر مہمانان خصوصی کی حیثیت سے محمد غوث قادری (خلیفہ نوید بابا ) حافظ و قاری افضل علی شاہ برکاتی محمد اسماعیل شمسی ، سابق وقف بورڈ صدر ورنگل ، ایم اے نعیم اسٹاف رپورٹر روزنامہ سیاست ورنگل ، محمد عمر افتخاری ڈاکٹر عزیز احمد عرسی ، سید امیر الدین حسینی ، حشمت اللہ نقشبندی ، محمد سراج الدین ، محمد کاظم قادری ، اے جے اکرم سیٹھ وہ دیگر شرکت کریں گے۔