گلبرگہ۔ 24 جون ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حضرت صوفی سرمست نعت کونسل گلبرگہ کے زیر اہتمام کل رات ایوان شاہی گلبرگہ میں انجینئر الحاج سید سخی سرمست کی رہائش گاہ پر محفل نعت کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا، حضرت سید شاہ حسن نظامی سرمست موظف محکمہ صحت نے نگرانی فرمائی جبکہ ممتاز ماہر قانون الحاج خورشید علی صاحب ایڈوکیٹ نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی، حافظ محمد قاسم جنیدی خطیب و امام مسجد رحمانیہ کی قرأت کلام پاس سے کارروائی کا آغاز ہوا۔ کمسن نعت خواں عائشہ خانم ، سید محمد انس ، سید محمود سرمست، سید احمد قادری کے علاوہ سید شاہ ذیشان سرمست ، اکرم نقاش ، ڈاکٹر سید چندا حسینی اکبر، سید شاہ سعید الدین سرمست، انجینئر خواجہ معین الدین سہروردی، مظہر احمد ، مدثر یعقوبی، سید فراز یعقوبی، سید طیب علی یعقوبی ، مولانا ریاض الدین ملنگ بابا، حافظ محمد قاسم جنیدی، الحاج امجد سرمست، پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید اکبراور انجینئر سید سخی سرمست نے نعت خوانی کے ذریعہ محفل میں سماع باندھ دیا، عزیز اللہ سرمست چشتی القادری رفاعی نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔