حضرت سید ہاشم الدین جیلانی قادری بغدادی کی بگدل شریف آنے کی توثیق

بگدل۔/23جون، ( پریس نوٹ ) جلسہ ولادت غوث الاعظم ؒ کیلئے بمقام آستانہ قادریہ بگدل شریف 28 شعبان بروز جمعہ بعد نماز عشاء منعقد ہوگا۔ بیرونی ممالک کے مہمان خصوصی جگر گوشہ غوث الثقلین حضرت سید ہاشم الدین جیلانی قادری بغدادی جو روضہ پیران پیر کی خاص خدمات جن کے ذمہ ہے، حضرت والا انتہائی خوش مزاج باکمال صفات کے حامل ہیں اور فن خطابت میں بھی مہارت رکھتے ہیں۔ انگریزی و عربی زبان و خطابت کے علاوہ انگریزی میں بھی خطاب کرتے ہیں۔ حضرت پیران پیر کی تعلیمات کو پھیلانے کیلئے دنیا کے گوشہ گوشہ کا سفر کرچکے ہیں۔ حضرت کی شخصیت کوئی محتاج تعارف نہیں، حضرت مولانا شاہ خلیفہ محمد ادریس احمد قادری سجادہ نشین آستانہ قادریہ کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے حضرت سید ہاشم الدین جیلانی قادری بغدادی نے 28 شعبان کو آنے کا اعلان کیا۔ آپ ممبئی سے راست بگدل شریف تشریف لارہے ہیں۔ آپ جلسہ ولادت غوث اعظم ؒ سے مخاطب کریں گے۔ علماء و مشائخین و محبان اولیاء بھی مخاطب کریں گے۔ حضرت کے استقبال کیلئے عظیم الشان پیمانے پر تیاریاں جاری ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے 9393013351 پر ربط کریں۔