حضرت سید شاہ گیسودراز خسرو حسینی کی دعوت افطار میں صوفیا کرام اور معززین شہر کی شرکت

کلبرگی :/6 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بتاریخ ۱۷رمضال مبارک ۱۴۳۶ھ مطابق 5جولائی 2015بروز یکشنبہ دیوڑھی روضہ بزرگ میں حضرت ڈاکٹر سید شاہ گیسو دراز خسرو حسینی سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز ؒ کی جانب سے روزہ داران کے لئے دعوت افطار و طعام کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ اس موقع پر جناب محمد خورشید علی ایڈوکیٹ ، برادران سجادہ نشین درگاہ حضر ت خواجہ بندہ نوازؒ حضرت سید شاہ یوسف حسینی وسید شاہ عارف حسینی ، حضرت سید شاہ صفی اللہ حسینی ، حضرت سید شاہ تقی اللہ حسینی چیف ایڈیٹر روزنامہ کے بی این ٹائیمز، میر صدر الدین علی خان، میر رئوف علی خان ، سید احمد حسینی ، سید قطبی حسینی ، خانوادہ روضہ بزرگ جناب قاضی محمدحسین صدیقی صاحب صدر قاضی کلبرگی ، جناب سعاد ت حسین استاد، ایڈوکیٹ صدر نشین کلبرگی ڈیولوپمینٹ اتھارٹی جناب محمد اصغر چلبل ، جناب محمد واحد علی فاتحہ خوانی، جناب سید مظہر حسین ،جناب سجاد حسین مانیال، حضرت ابو تراب قادری سجادہ نشین ہلکٹہ شریف، سید امان اللہ قادری ، محمد اسحاق صاحب منیجر کے ای ایس، جناب میر ولایت علی، پی ایس کے ای ایس ، جناب حکیم شاکر مدیر کے بی این ٹائیمز، مولانا سید عبدالرشید صاحد، مولانا تنویر صاحب مولانا عبدلرئوف صاحب ، مولانا فضل صاحب ، ایم حبیب معظم ، معتمد درگہ بندہ نواز ؒ جناب محمد حبیب ، جناب واجد داروغہ درگاہ بندہ نوازؒ ، محمد زین الدین صاحب شیرینی فروش ، صحافی جنابحلیم اطہر سہروردی کے علاوہ معتقدین و مریدین کی کثیر تعداد اس مجلس میں شریک تھی ، حضرت سید محمد علی الحسینی صاحب خلف اکبر حضرت سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز ؒ ، ڈاکٹر سید مصطفی حسینی خلف اصغر حضرت سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز ؒ نے مہمانان کا استقبال کیا۔ ۔