جلسہ سے ڈاکٹر کھرگے، اقبال احمد سرڈگی، کنیز فاطمہ، ایم اے پٹھان ، میر کمال الدین علی خان ، ڈاکٹر مصطفی شریف و دیگرکا خطاب
گلبرگہ 19 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سجادہ نشین درگاہ بندہ نواز و چانسلر حضرت خواجہ بندہ نوا یونیورسٹی حضرت ڈاکٹر سید شاہ گیسو دراز خسرو حسینی کی اعلیٰ تعلیمی و سماجی خدمات کی قدر کرتے ہوئے محکمہ ڈاک ریاست تلنگانہ کی جانب سے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا گیا ہے جس پر حضرت ڈاکٹر سید شاہ گیسو دراز خسرو حسینی کا نام اور تصویر موجود ہے۔ خواجہ بند نوازؒ انجنئیرنگ کالج آڈیٹورئیم ، گلبرگہ میں 19فبروری کومحکمہ ڈاک کی جانب سے حضرت خسرو حسینی کی خدمات کی قدر دانی سے عوام الناس کو واقف کروانے کے لئے خواجہ ایجوکیشنسوسائیٹی کی جانب سے منعقدہ تہنیتی تقریبکا نہایت عظیم الشان پیمانہ پر اہتمام کیا گیا تھا ۔ہندوستان اور ساری دنیا کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا کہ ایکخانقاہی نظام کے سربراہ، اردو انگریزی ، عربی و فارسی کے ماہر درگاہ کے سجادہ نشین جنھوں نے اپنی مسلسل جدو جہد اور کامیابنمائندگی کے ذریعہ گلبرگہ میں ایک بڑی یونیورسٹی کے قیام کو ممکن بنایااور اپنے والد محترم حضرت سید شاہ محمد محمد الحسینی بانی خواجہ ایجوکیشن سوسائیٹی کی یونیورسٹی کے قیام کی دیرینہ خواہش کی تکمیل فرمادی ۔ ان کے نام اور تصویر کے ساتھ محکمہ ڈاک پوسٹل نے اسٹامپ جاری کردیا۔گلبرگہ میں منعقدہ تہنیتی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے مہمان خصوصی ،رکن پارلیمینٹ ، گلبرگہ و قائد کانگریس پارلیمانی پارٹی ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے نے حضرت سید شاہ خسرو حسینی صاحب کی عظیم تعلیمی خدمات اور خواجہ بندہ نوازؒ یونیورسٹی کے قیام کی ستائش کی ۔ انھوں نے کہا کہ حضرت خسرو حسینی صاحب کے نام اور تصویر والی ڈاک ٹکٹ کا اجراء بڑی مسرت کی بات ہے اور بڑی کامیابی کی علامت ہے ۔محترمہ کنیز فاطمہ رکن اسمبلی گلبرگہ اور الحاج اقبال احمد سرڈگی رکن قانون سازکونسل نے بھی حضرت خسرو حسینی کی عظیم تعلیمی خدمات اور یونیورسٹی کے قیام کی تعریف کرتے ہوئے ان کے نام سے ڈاکٹ ٹکٹ کی اجرائی کی ستائش کی اور مبارک باد پیش کی ۔ پروفیسر ایم ایپٹھان وائیس چانسلر خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی نے کہا کہ حضرت سید شاہ خسرو حسینی کی جانب سے یونیورسٹی کے قیام کاور ان کی تعلیمی خدمات کا حکومت ہند نے بھی اعتراف کیا ہے ۔ اس موقع پر پلوامہ میں شہید ہونے والے ہندوستانی فوجیوںکی یاد میں سارے شرکاء جلسہ نے دو منٹ کی خاموشیاختیار کرتے ہوئے عظیم فوجیوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔